Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

دہشت گرد عناصر اور ان کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، آرمی چیف

پشاور(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور سلامتی کے دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گی، مربوط اور مضبوط آپریشنز کے ذریعے پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن کے دشمنوں کا تعاقب جاری رکھے گی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19 نومبر کی ایپکس کمیٹی اجلاس کے فالواپ میں پشاور کا دورہ کیا،پشاور پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔
جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔
آرمی چیف کو خطے میں جاری انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج دورہ پشاور 19 نومبر کو منعقدہ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے تسلسل اور جلد منعقد ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی تیاری کے طور پر کیا۔دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ یہ قربانیاں قومی عزم کی بنیاد ہیں، جو افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و حوصلے کو تقویت دیتی ہیں۔ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدائاور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے دی گئی ان کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور ہر قسم کے خطرات کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے عزم کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے تمام غیر قانونی عوامل کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور سلامتی کے دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گی۔
مزیدپڑھیں:الیکٹرک گاڑی کی ماہانہ قسط 9 ہزار، نئی انرجی وہیکل پالیسی متعارف

یہ بھی پڑھیں