Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت5.9 ریکارڈ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں‌زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، گلگت میں‌بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کے شہر زلزلے سے لرزاٹھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

مری ، اٹک ،پشاور صوابی ، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب یورپین میڈیٹرینین سیسمولو جیکل سینٹر کے مطابق افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ افغانستان میں بھی کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت5.9 ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں