راولپنڈی(اوصاف نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہداء جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور خاص طور پر سول اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔
سی او اے ایس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔‘‘
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 100 سے زائدفلسطینی شہید ، غذائی قلت،ہزاروں اموات کا خدشہ


