Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا، ایٹمی ریسرچ سینٹر بھی تباہ،جنگ مزید بھڑکائیں گے ،ایران کی دھمکی

تل ابیب (اوصاف نیوز)ایران کی جانب سے صرف پہلے دو مرحلوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ سو میزائل داغے گئے۔ حملوں سے تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔ 50 منزلہ عمارت تباہ ہو گئی۔ کئی مقامات پر دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے ۔ ایرانی حملوں میں ایک خاتون ہلاک 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے سے تل ابیب کے جنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹر پر حملہ کیا گیا، حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا۔ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی وار کیا ہے۔

رات بھر میں اسرائیل کے مختلف شہروں پر 5 مرحلوں میں سیکڑوں میزائل داغے۔ وزارت دفاع کی عمارت کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ فوجی ہیڈکوارٹر بھی ملیامیٹ کر دیا۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےعوام کے نام پیغام میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سوم بے گناہ لوگوں کی خون کا بدلہ ہے۔ صیہونی حکومت سزا سے بچ نہیں سکے گی ۔ حملے کا پوری طاقت سے جواب دیں گے ۔ اسرائیل کو مفلوج کر کے دم لیں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بولے جارحیت کا جواب دینا ہمارا جائز حق ہے ۔ پوری عسکری قوت دکھائیں گے۔


ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے فضائی دفاع نے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسرائیلی نے ایران کے ہاتھوں خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی تردید کر دی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران پر حملوں کی شدت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہران رات بھر دھماکوں سے گونجتا رہا۔ صیہونی طیاروں نے مہر آباد ایئر بیس پر بمباری کی۔ حمدان اور تبریز سمیت ایرانی فضائیہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اصفہان کے رئیسی پاور پلانٹ میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے جواب میں تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اب تک 200 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
ایران کا بھرپور جواب: اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد یہودی ہلاک،عمارتیں ڈھیر میں تبدیل

یہ بھی پڑھیں