Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

یکم اکتوبر سے جدید ای چالان نظام کا آغاز، شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں سے خودکار نگرانی

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی ٹریفک پولیس نے یکم اکتوبر سے فیس لیس ای چالان نظام کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری اور شفاف کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ جدید نظام شہر بھر میں نصب جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے خودکار نگرانی کرے گا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، خلاف ورزی کی صورت میں تصویری یا ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان شہریوں کو براہِ راست ان کے گھروں پر بھیج دیا جائے گا، جس میں کسی قسم کی سفارش یا مداخلت شامل نہیں ہوگی۔ یہ اقدام ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

آگاہی مہم کے تحت، شہر کے مختلف مقامات پر پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں اور رضاکار، لیڈی کانسٹیبلز اور تعلیمی اداروں کے طلباء شہریوں کو قانون کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بیدار کر رہے ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نظام نہ صرف قانون نافذ کرنے کے عمل کو موثر بنائے گا بلکہ شہریوں کو بھی ایک منصفانہ اور شفاف تجربہ فراہم کرے گا۔
مزیدپڑھیں:ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی

یہ بھی پڑھیں