Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

ٹریفک قوانین سخت، گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی

لاہور(نیوز ڈیسک)ٹریفک پولیس نےباربارٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنےسےخبردارکردیا، باربارخلاف ورزیاں کرنیوالوں کی گاڑیاں وموٹرسائیکلیں نیلام ہوں گی۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹراطہروحید کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کی قیمت سےزیادہ جرمانےوالی129موٹرسائیکلیں پکڑی گئیں، موٹرسائیکلوں کی مالیت سےزیادہ جرمانوں کی بناپرجلدنیلامی کی جائےگی۔

129موٹرسائیکل مالکان میں کم از کم 1لاکھ ،زیادہ سےزیادہ 3لاکھ74ہزارجرمانےواجب الادا ہیں، موٹرسائیکلوں کی نیلامی کیلئےسیف سٹیزکومراسلہ لکھ کرجلدنیلامی کاعمل شروع ہوگا۔

شہری کوای چالانزپراگراعتراض ہےتوٹریفک پولیس سےرابطہ کرسکتاہے، مینول چالاننگ سےای چالاننگ پرپورانظام جلدمنتقل ہورہاہے۔

وارڈن ایپ کی اپگریڈیشن کےبعدوصولیوں میں10گنااضافہ ہواہے، نیلامی کے لئے پکڑی گئی موٹرسائیکل مالکان کوفون کرکےآگاہ کیاگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:چیئرمین پی سی بی کی سابق چیئرمینوں سے رائے طلب

یہ بھی پڑھیں