Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

چیئرمین پی سی بی کی سابق چیئرمینوں سے رائے طلب

لاہور( اوصاف نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ہوگا یا نہیں؟ ڈیڈ لاک برقرار ہے، کیونکہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کی تبدیلی کا تنازع حل نہیں ہوسکا۔

انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم روانہ ہونے سے روک دیا گیا، کھلاڑیوں کو ہوٹل میں رکنے کا ہی کہہ دیا گیا، اپنے کمروں میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

اس سے پہلے ذرائع کا کہنا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے، اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کے بعد پاکستان ٹیم عرب امارات کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹیکنو نے کم قیمت والا نیا موبائل فون متعارف کروا دیا

یہ بھی پڑھیں