اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپانی حکومت نے ورک ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ، تاہم پروگرام میں شمولیت کیلئے ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جاپان کے تعلقات اور مضبوط ہونے لگے، جاپان کی جانب سے پاکستان کے لئے ایک اور اچھا اقدام سامنے آیا۔
پاکستان میں جاپان ویزے کے لئے خواہش مند افراد کے لئے جاپان فاونڈیشن کی جانب سے ٹیسٹ برائے بیسک متعارف کروادیا گیا ہے
انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔
ٹیسٹ کی تاریخیں 4 اکتوبر، 11 اکتوبر، 1 نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں جبکہ امتحان کا انعقاد ایس کانز سکول آف اکاوٴنٹنسی، ایف-8 مرکز اسلام آباد میں ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق اس ٹیسٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 500 امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، یہ امتحان جاپان میں روزگار اور رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جاپانی حکومت کے سپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شمولیت کے لیے اس ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کو جاپان میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ میں نئے رہائشی قوانین: تارکین وطن کے لیے سخت فیصلے

