لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کیلئے کمپلیمنٹری سروسز میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرینوں کے کرائے بھی بڑھا دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کیلئے کمپلیمنٹری سروسز کا اضافہ کردیا گیا۔
مسافر دوران سفر سنیکس اور چائے کا مزا لے سکیں گئے۔
مسافروں کیلئے برگر، سینڈوچ، پیٹیز، چپس، کیک، جوس، چائے کی آپشن رکھی گئی ہے۔
کمپلیمنٹری سروسز شامل ہونے کے باعث لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
پنڈی ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کی تمام اے سی کلاس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔ ٹرینوں کے کرایوں میں 150 روپے سے لیکر 250 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ اے سی پارلر کا کرایہ 2500 روپے جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 2250 روپےمقرر کر دیا گیا۔
اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 2100 روپے جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1300 روپے کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں:بھارت کوشکست،پاکستانی باکسرمحمدعلی نے ٹائٹل جیت لیا




