Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

بھارت کوشکست،پاکستانی باکسرمحمدعلی نے ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر(نیوز ڈیسک )باکسنگ میں پاکستان نے بھارت کوشکست دے کربڑی فتح حاصل کرلی ،مانچسٹر میں باکسرز کا ڈبلیو بی سی والٹر ویٹ ٹائٹل پاکستان کے محمد علی نے جیت لیا۔
پاکستان کے نوجوان باکسر محمد علی نے بھارتی باکسر ایندر بسی کو پچھاڑ دیا،ٹائٹل کے لیے فائنل کا تگڑا مقابلہ پاکستان اور انڈیا کے مابین مانچسٹرمیں ہوا۔ باکسر محمد علی کاتعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے,انہوں نے شوگرکے مرض کے سامنے ہار نہیں مانی اورشوگرکے باوجود بین الاقوامی والٹر ویٹ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت لیا،یہ ان کی مسلسل سولہویں کامیابی ہے۔ باکسر محمد علی نے جیتنے کے بعد انڈین حریف ایندر بسی کو گلے بھی لگا لیا۔
مزیدپڑھیں:ویمنزکرکٹ ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو سپرے کیوں کرنا پڑا؟

یہ بھی پڑھیں