راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے خلاف چوہدری حسنین قتل کیس کامقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے میڈیا پر شدید تنقید کے بعد آئی جی پنجاب اور انچارج سی سی ڈی پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چکری، چونترہ اور بحریہ ٹاؤن میں موجود ن لیگی ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق ہمدانی اور چٹھہ فورس نے مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف چوہدری حسنین قتل کیس سمیت مجموعی طور پر 57 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 56 میں وہ عدالتوں کو مطلوب تھا۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، بیرسٹر گوہر
