Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

چوہدری یاسین پر کرپشن کے الزامات ، اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری یاسین کو مقدمے سے بری کر دیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چوہدری یاسین کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، تاہم عدالت میں پیش کیے گئے شواہد الزامات کو ثابت نہ کر سکے۔فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ چوہدری یاسین کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا

، لہٰذا انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔چوہدری یاسین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کا سوسائٹی کے مالی یا انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں اور مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن اور فنڈز کے غلط استعمال کے حوالے سے متعدد افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی تھیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان کی گندم پالیسی پر آئی ایم ایف ناراض

یہ بھی پڑھیں