Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

لاہور( اوصاف نیوز)پنجاب حکومت نے لائسنس یافتہ اسلحہ کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے عوام کو غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے لیے 15 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی۔

اجلاس میں لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا جس میں لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی ترجیحی بنیادوں پر تصدیق کی جائے گی۔

جاری کردہ اسلحے کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

صوبائی حکومت نے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کے لیے 15 دن کی ڈیڈ لائن بھی دی ہے۔

عوام میں صرف پولیس اہلکاروں اور رجسٹرڈ سیکیورٹی گارڈز کو ہی اسلحہ لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ صوبے بھر میں ڈرون پولیسنگ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب میں ’ڈالہ کلچر‘ کے خلاف کارروائی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں