سنگاپور(ویب ڈیسک) مرد اٹینڈنٹ کیساتھ نازیبا حرکت کرنا بھارتی نرس کو مہنگا پڑ گیا، 14 ماہ قید کی سزا سنگاپور کی ایک عدالت نے بھارتی نرس کو اسپتال آنے والے مرد کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر قید اور کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ بھارتی نژاد نرس، ایلیپے سیوا ناگو نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد اِسے عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان مریض اپنے دادا کے ساتھ بطور خدمت گار اسپتال میں موجود تھا اور ٹوائلٹ استعمال کرنے گیا تھا جہاں اسے نرس نے جنسی حراساں کیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعدازاں متاثرہ شخص سکتے کی حالت میں اپنے داد کے پاس آیا اور دادا سمیت پولیس کو اطلاع دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد بھارتی نرس ایلیپے سیوا کو معطل اور بعدازاں گرفتار کر کیا گیا۔
سنگاپور کی عدالت نے بھارتی نرس کو 14 ماہ کی قید سمیت کوڑے مارنے کی سزا بھی سنائی ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: پولیس پر فائرنگ جوابی کارروائی میں تین ملزمان ہلاک

