لاہور( اوصاف نیوز)مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض اور این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی، پی پی 116 سے محمد طاہر پرویز، پی پی 115 ڈی جی خان سے محمد طاہر پرویز کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔
مزید پڑھیں:جعلی عاملوں کیخلاف حکومت کا اہم فیصلہ
