Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا! 9 وزراء نے پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی کا ہاتھ تھام لیا!

آزاد کشمیر( اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے 9 وزراء نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

آزاد کشمیر کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک سمیت 9 وزراء نے یکے بعد دیگرے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے پہلے 5 وزراء اور بعد میں مزید 4 وزراء نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے ملاقات کی۔

فریال تالپور سے ملاقات کرنے والے آزاد کشمیر کے وزراء میں فہیم اختر ربانی، عبدالمجید خان، محمد اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ، محمد حسین، چوہدری اخلاق اور چوہدری رشید شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق مہاجر نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان نے بھی حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان گروپ کے 5 ارکان اور مہاجر نشستوں کے 5 ارکان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں جب کہ 2 ارکان نے اپنی حمایت خفیہ رکھی ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ اراکین کی تعداد 30 سے ​​زائد ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر میں ترقی یا سیاسی چال؟ وفاق نے اربوں روپے جاری کر دیے!

یہ بھی پڑھیں