لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چیف سیکیورٹی آفیسر عثمان ٹیپو کو ڈی پی او ساہیوال جبکہ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کو اے آئی جی ڈسپلن تعینات کردیا گیا، آئی جی پنجاب نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے پی ایس او حمزہ امان اللہ کو چیف سیکیورٹی آفیسر وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن لاہور ارسلان زاہد کی خدمات وزیراعلیٰ آفس پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ کی خدمات وزیراعلیٰ آفس پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی فضائی حدود 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ




