لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان نے بھارت کے ساتھ اپنی فضائی حدود دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی اور تکنیکی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 28 اور 29 اکتوبر کو بھارت کے ساتھ اپنی فضائی حدود بند رکھے گا، فضائی حدود روزانہ صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجنز میں بھارت سے گزرنے والے تمام بین الاقوامی روٹس معطل رہیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور باضابطہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کمرشل پروازوں کو اس دوران متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کوئی پرواز متاثر نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش ایک حفاظتی اقدام ہے جس کا مقصد ایئر ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانا اور تکنیکی مسائل کو پورا کرنا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ اتھارٹی کو بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ فضائی حدود کو دو روز تک روزانہ تین گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا جس کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ن لیگ نے اے این پی کی بڑی وکٹ گرادی




