لاہور(اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے انکار کر دیا اور پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی، محمد رضوان کو 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں کسی کرکٹر کو شامل نہیں کیا گیا۔ رضوان نے ابھی تک سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے، ان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے قبل کچھ مطالبات رکھے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں۔ اس وقت قومی کرکٹر کے مطالبات مانے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:سہیل آفریدی کی انٹری نے پارٹی کو تقسیم کر دیا! کارکنان میں شدید جھڑپ
