Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سہیل آفریدی کی انٹری نے پارٹی کو تقسیم کر دیا! کارکنان میں شدید جھڑپ

راولپنڈی (‌اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔

سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے تاہم ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔

کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے، گھونسے اور تھپڑ مارے۔

جھگڑا اس وقت ہوا جب ڈی آئی خان کے ایک کارکن نے سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی کارکنوں میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:سی سی ڈی کے 4 مبینہ مقابلے، 6 ملزمان مارے گئے

یہ بھی پڑھیں