لاہور ( اوصاف نیوز مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلے میں 6 ملزمان مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان مارے گئے۔
پولیس کے مطابق نشتر میں چوکی پر ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا، جب کہ گرین ٹاؤن کی حراست میں موجود ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے اور 2 فرار ہوگئے، جب کہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔
مزید پڑھیں:مساجد میں غیرقانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے اعلانات کی ہدایت

