Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پارٹی میں صفائی یا بغاوت؟ پی ٹی آئی نے 32 ارکان کو الگ کر دیا!

کراچی(‌اوصاف نیوز)‌پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32 ارکان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ارکان اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی نے سٹی کونسل کے 32 منحرف اراکین سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو باضابطہ خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی حمایت سے منتخب ہونے والے 32 ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اراکین اب پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں اور ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خط میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان 32 ارکان کو پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ نہ سمجھیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ منحرف ہونے والے 32 ممبران کو سٹی کونسل میں آزاد ممبر تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے یہ اقدام پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بعد سامنے آیا ہے۔
مزیدپڑھیں :فت شناختی کارڈ: نادرا نے خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں