Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

وزیراعظم یوتھ پروگرام میں’ لیپ ٹاپ‘ کی تقسیم کا کل سے آغاز

لاہور( اوصاف نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے باصلاحیت اور ذہین طلبہ و طالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ (LapTop)کی تقسیم کا آغاز کل(جمعرات) سے ہوگا۔ خصوصی تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں ،سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ میرٹ پر ایک لاکھ طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب کل کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ بعد ازاں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

اس حوالے سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس تناظر میں نوجوانوں کو تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم سے طلبہ و طالبات کو اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملےگا۔
مزید پڑھیں‌:اداکارہ مایا علی فلم ’خان تمہارا‘ میں حیران کن انداز!

یہ بھی پڑھیں