Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پنجاب حکومت کا مساجد کے حوالے سے بڑا اقدام!

لاہور(‌اوصاف نیوز)‌پنجاب میں مذہبی جماعت کی مساجد مفتی منیب الرحمان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اتحاد مسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کالعدم جماعت کے دفاتر سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے، ایسے ہتھیار ملے جو ہمارے اداروں میں بھی نہیں، یہ ہتھیار ریاست کے خلاف استعمال ہوئے، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو گولی ماری گئی، کوئی مذہب دوسروں پر بلا جواز حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص اموات کی جھوٹی اطلاع دے رہا تھا، اڈیالہ میں بیٹھا شخص وہاں سے مذہب استعمال کر رہا ہے، 600 لوگ مارے جاتے تو لاشوں کے ڈھیر لگ جاتے۔

مریم نواز نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور تحفظ ہمارا فرض ہے، ریاست کا فرض ہے کہ وہ آتش زنی اور انتشار پھیلانے والی جماعت کو روکے۔

انہوں نے سوال کیا کہ مظاہرین کے پاس اتنا اسلحہ کہاں سے آیا؟ جب فتنہ سر اٹھاتا ہے تو قوموں کی تنزلی شروع ہوجاتی ہے۔ ڈھائی سال کے صبر کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ مذہب کے نام پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:اغوا میں ملوث سی سی ڈی انسپکٹر ڈرامائی انداز میں رنگے ہاتھوں گرفتار

یہ بھی پڑھیں