Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام!ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( اوصاف نیوز) آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کے دوسرے مرحلے میں اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ اب شہریوں کو اسلام آباد کے ناکوں پر ہی موقع پر لرنر پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔

سی ٹی او حمزہ ہمایوں کے مطابق شہری ناکوں پر موجود سہولت وینز سے باآسانی لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی سہولت وینز چار اہم ناکوں زیرو پوائنٹ، فیض آباد، جی-14 اور فارن آفس ناکہ پر موجود ہوں گی۔

سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ جن شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ موجود نہیں ہوگا، انہیں موقع پر ہی پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آسانی فراہم کرنا اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف مہم کو مؤثر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں‌:پنجاب میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر

یہ بھی پڑھیں