لاہور (اوصاف نیوز) ہر سال 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل دی جاتی ہے تاہم اس بار پاکستانی عوام اس تعطیل سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں یوم اقبال منایا جاتا ہے تاہم اس بار عام تعطیل سے شہری استفادہ نہیں کر سکیں گے۔
وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یوم اقبال کو تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس سال چونکہ یہ دن اتوار کو آتا ہے اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
حیران کن خبر سامنے آگئی۔ واضح رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریک پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
ہر سال اس دن ملک بھر میں یادگاری تقریبات، شاعری اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں اقبال کے افکار، فلسفہ خودی اور قومی بیداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام!ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ جاری کرنے کا اعلان

