اسلام آباد ( اوصاف نیوز) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کو ایک نئے فراڈ سے خبردار کیا ہے۔
ڈی جی آئی پی کے مطابق، ایک جعلساز نے گوگل میپس پر آفس لوکیشن کے ساتھ فون نمبر اور ای میل ایڈریس سمیت جعلی ذاتی رابطہ کی معلومات درج کی ہیں اور جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقم وصول کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔
ایجنسی نے واضح کیا کہ کسی بھی فرد کو پاسپورٹ آفس سے ذاتی چینلز کے ذریعے ادائیگی حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، اپنی ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی غیر مجاز شخص کو ادائیگی نہ کریں۔
ڈی جی آئی پی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ خبردار! اپنی ذاتی معلومات کا اشتراک نہ کریں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ادائیگی کرنے سے گریز کریں۔
سرکاری رہنمائی یا معلومات کے لیے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ DGIP ہیلپ لائن 051-111-344-777 پر رابطہ کریں۔
محکمہ نے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید مستند معلومات کے لیے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ DGIP کی آفیشل ویب سائٹ www.dgip.gov.pk یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ @dgipofficial دیکھیں۔
مزید پڑھیں:خاتون ڈی ایس پی کی چوری کی ویڈیو وائرل، پولیس میں ہنگامہ


