Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

خاتون ڈی ایس پی کی چوری کی ویڈیو وائرل، پولیس میں ہنگامہ

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کی خاتون افسر ڈی ایس پی کلپنا رگھوونشی کی چوری کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلپنا رگھوونشی اسپیشل برانچ میں تعینات ہیں۔ ان کی پڑوسن پرمیلا تیواری نے اپنی بیٹی کی اسکول فیس کے لیے بینک سے دو لاکھ روپے نکال کر گھر میں بیگ میں رکھے تھے۔دروازہ بند نہ ہونے پر کلپنا مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئیں اور رقم کے ساتھ موبائل فون بھی لے گئیں ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں پیسوں اور فون سمیت گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق، معاملہ اٹھانے پر ڈی ایس پی نے انہیں دھمکیاں دیں، جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔تحقیقات میں کلپنا نے چوری شدہ موبائل فون واپس کیا، تاہم دو لاکھ روپے تاحال غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق، واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بھوپال پولیس مفرور خاتون افسر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے
مزیدپڑھیں:کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی

یہ بھی پڑھیں