اسلام آباد( اوصاف نیوز)ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈز کا انکشاف ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان باشندے نادرا کے نشانے پر آگئے ہیں اور اس بات کا سنگین انکشاف ہوا ہے کہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی۔ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد افغانیوں کی پائی گئی۔ مذکورہ افغان باشندے پشین، چمن اور کوئٹہ میں مقیم پاکستانیوں کے خاندانی شجرہ میں شامل تھے۔ ایجنٹوں نے بھاری رقوم کے عوض افغانوں کو پاکستانی خاندانی شجرہ میں شامل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز بھی خود بخود بلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں اور بلاک کیے گئے تمام شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا آفس جا کر اپنے بلاک شدہ شناختی کارڈز کی تصدیق کروا لیں۔ جو لوگ اپنے بلاک شدہ شناختی کارڈ کی مقررہ مدت میں تصدیق نہیں کرائیں گے ان کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلے
