لاہور (اوصاف نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 ویں، سابق کپتان بابر اعظم 9 درجے بہتری کے ساتھ 30 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ صائم ایوب بھی 10 درجے بہتری سے 39 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سلمان علی آغا نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور 10 درجے بہتری کے بعد 54 ویں پوزیشن حاصل کی۔
بولرز کی رینکنگ میں بھارتی اسپنر ورون چکرورتی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جب کہ پاکستانی اسپنر ابرار احمد آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کر کے 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں، اس اقدام کی وجہ حالیہ سیریز میں ان کی عمدہ باؤلنگ کارکردگی بتائی جا رہی ہے۔
کھیلوں کے تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری ٹیم کے مجموعی اعتماد کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری، انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم

