لاہور (اوصاف نیوز) قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی اسلامی یکجہتی گیمز میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانگی کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم 14 نومبر کو کوالالمپور سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ 17 نومبر کو جیولن تھرو ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی روانگی سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جب کہ این او سی جاری ہونے کے بعد ان کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق ارشد ندیم اس وقت سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں اور اپنی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی تیاریاں کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی شرکت سے پاکستان کو جیولن تھرو ایونٹ میں میڈل کی بڑی امیدیں ہیں۔ یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن بہتر ہوگئی

