واشنگٹن ( اوصاف نیوز) سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے اور نمونیا میں مبتلا تھے۔ کل رات ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ چل بسا۔
واضح رہے کہ ڈک چینی نے 2001 سے 2009 تک صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
انہیں حالیہ امریکی سیاسی تاریخ کی سب سے متنازعہ شخصیات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر 2003 میں عراق پر امریکی حملے کی بھرپور حمایت کی وجہ سے۔
ان کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈک چینی ایک عظیم، محب وطن اور اچھے انسان تھے، جنہوں نے اپنے بچوں اور نواسوں کو بہادری، غیرت اور وطن سے محبت کا سبق سکھایا۔
سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے بھی اپنے دیرینہ ساتھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈک چینی کا انتقال امریکہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ نہ صرف میرے قابل اعتماد ساتھی تھے بلکہ ایک قریبی دوست بھی تھے۔
ڈک چینی نے 1970 کی دہائی میں صدر جیرالڈ فورڈ کے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں، بعد میں 10 سال تک ایوانِ نمائندگان کے رکن اور 1989 میں سیکریٹری دفاع کے طور پر خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کا موقف مسترد کر دیا


