اسلام آباد (اوصاف نیوز)جنوبی افریقا کے اسپنر نقبایومزی پیٹر نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر نقابایومزی پیٹر نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنی ہی گیند پر تینوں کیچ پکڑ کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔
پیٹر نے 8 اوورز میں 55 رنز کے ساتھ تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ان کے آخری اوور میں بھی 22 رنز بنے۔
23 سالہ نوجوان اسپنر نے حسین طلعت، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی کی وکٹیں حاصل کیں اور سبھی کیچ اپنی ہی گیند پر پکڑے۔
اس کے ساتھ ہی وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ون ڈے کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے۔
واضح رہے کہ میچ میں مجموعی طور چار پاکستانی بیٹر کاٹ اینڈ بولڈ آؤٹ ہوئے، پاکستان کے خراب آغاز کے باوجود 50 اوورز میں صائم ایوب، سلمان علی آغا اور محمد نواز کی نصف سنچریوں کی مدد سے جنوبی افریقا کو 270 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برگر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں:
مشکوک پیکٹ کھلتے ہی درجنوں افرد بیمار،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ

