ریاض(اوصاف نیوز) سعودی عرب میں پاسپورٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (جوازات) میجر جنرل صالح نے اعلان کیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ بہت جلد غیر قانونی افراد کی ملک بدری کے لیے ”سیلف ڈیپورٹیشن پلیٹ فارم” کے نام سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کرنے جارہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ”سیلف ڈیپورٹیشن پلیٹ فارم” ڈائریکٹوریٹ کو ان روایتی طریقوں سے دور رہنے کے قابل بنائے گا جو پہلے رہائش، مزدوری اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ سیکیورٹی، تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کو حتمی شکل دیتے ہی اس کا آغاز ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے غیر قانونی افراد کو پلیٹ فارم تک رسائی اور اس کے ذریعے اپنے سفری طریقہ کار کو مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جلد ہی ایک سمارٹ ٹریک شروع کرے گا جو مسافروں کو وہاں سے گزرنے اور سمارٹ کیمروں کے ذریعے ان کی شناخت کی تصدیق کرنے کی اجازت دے گا۔
یہ کیمرے بیک وقت 35 افراد کی شناخت کی تصدیق کر سکتے ہیں اور پاسپورٹ کنٹرول افسران کے ساتھ بات چیت کی ضرورت کے بغیر ان کے کراسنگ کے طریقہ کار کو مکمل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روانگی کے طریقہ کار کو ہموار کیا جائے گا، جس سے ڈیپارچر لاؤنجز میں پاسپورٹ کنٹرول سے گزرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں:
جنوبی افریقا کے سپنرنےنئی تاریخ رقم کردی؟

