Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑی خبر: پیٹرول نہیں ملے گا ؟

سعودی عرب (اوصاف نیوز) وزارتِ توانائی نے پیٹرول اسٹینشز انتظامیہ کو کہا ہے کہ ’سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ گاڑی میں پیٹرول بھرواتے وقت انجن لازمی بند کرنا ہوگا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ’نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو علیحدہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔

صارفین کیلیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص راستے کا ہی انتخاب کریں، جلدی میں مخالف سمت والے مقام سے اسٹیشن میں داخل نہ ہوں۔

پٹرول اسٹیشن انتظامیہ کو وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پٹرول بھرواتے وقت گاڑی کا انجن بند کرنا ضروری ہے، ایسا نہ کرنے والوں کو پٹرول نہیں دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
فیلڈمارشل نےشاندارقیادت فراہم کی،مریم نواز

یہ بھی پڑھیں