Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

مظفر گڑھ میں 8 نومبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان

مظفر گڑھ ( اوصاف نیوز)‌پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 10ویں جیپ ریلی اور مقامی میلے کی تقریبات کے موقع پر 8 نومبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چار روزہ ریلی جمعرات کو ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے شروع ہوئی۔

سنسنی خیز مقابلوں کا یہ سلسلہ مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے صحرائی راستوں پر پھیلا ہوا ہے جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

سرکاری شیڈول کے مطابق رجسٹریشن اور تکنیکی اور طبی معائنہ صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 7 نومبر کو ہیڈ محمد والا چاگا مانگا میں ہوگا جبکہ سٹاک کیٹیگری کی ریس 8 نومبر کو اور ترمیم شدہ اور خواتین کی کیٹیگری کے مقابلے 9 نومبر (اتوار) کو ہوں گے۔

جبکہ اختتامی تقریب فیصل سٹیڈیم میں ہو گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) غضنفر علی شاہ کے مطابق تقریب کے دوران سیکیورٹی کے لیے 3 ڈی ایس پیز اور 11 انسپکٹرز سمیت 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ ریلی کے روٹ پر سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور شرکاء اور تماشائیوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام پرامن اور محفوظ ماحول میں تقریب سے لطف اندوز ہو سکیں۔
مزید پڑھیں‌:دلہن کی اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر شاندار انٹری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یہ بھی پڑھیں