Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

دلہن کی اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر شاندار انٹری، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انٹری کر کے سب مہمانوں کو حیران کر دیا، انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کی بھوپالی دلہن کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو نے دھوم مچا دی، جس میں دلہن اپنی شادی میں روایتی کار یا گھوڑے کے بجائے ہیوی بائیک سوزوکی ہایابُوسا پر سوار ہوکر شادی میں انٹری دیتی نظر آ رہی ہیں۔اس ویڈیو کے کیپشن میں دلہن کو ’ہایابُوسا والی دلہن‘ قرار دیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دلہن کو سرخ عروسی لباس میں پُراعتماد انداز میں بائیک چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران مہمان تالیاں بجاتے اور موبائل سے مناظر ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں۔ایک اور زاویے سے لی گئی ویڈیو میں دلہن بائیک پر بیٹھی دکھائی دیتی ہے، جس میں وہ سموگ کے درمیان سے بائیک چلاتی نظر آ رہی ہے، اس دوران شادی میں موجود دلہن کے رشتہ دار اور مہمان کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔بھوپالی دلہن کی انوکھے انداز میں شیئر کی گئی ویڈیو نے محض چند دنوں میں 18 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لئے ہیں، اور صارفین دلہن کے اس انوکھے انداز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔


’4 مزیدپڑھیں:لاکھ کافی نہیں‘، عدالت نے حسین جہاں کی درخواست پر محمد شامی کو نوٹس بھیج دیا

یہ بھی پڑھیں