Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ، ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا (ویب ڈیسک)امریکی حکومت کو ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے جو گزشتہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 37ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، اس کے نتیجے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی شدید متاثر ہے۔

امریکہ میں جمعہ کے روز ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں،حکومت کی جزوی بندش (shutdown) کے باعث فضائی ٹریفک کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جن میں اٹلانٹا، نیوارک، ڈینور، شکاگو، ہیوسٹن اور لاس اینجلس کے بڑے ایئرپورٹس شامل ہیں۔

اس بحران اس وقت شدت آئی جب ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان فنڈنگ اور ہیلتھ انشورنس سبسڈیز پر اختلافات برقرار رہے۔

یکم اکتوبر سے وفاقی فنڈنگ ختم ہونے کے بعد متعدد سرکاری محکمے جزوی طور پر بند ہیں، جبکہ ہزاروں سرکاری ملازمین، جن میں ایئرپورٹ اسٹاف بھی شامل ہے، یا تو بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں یا گھروں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق پروازوں میں کمی کی جا رہی ہے، ابتدا میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، جو اگلے ہفتے 10 فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightAware کے مطابق، جمعہ کے روز ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایئرپورٹس میں ریگن نیشنل (واشنگٹن)، ڈینور انٹرنیشنل، اور ہارٹس فیلڈ-جیکسن اٹلانٹا ایئرپورٹ شامل ہیں۔

امریکی ٹرانسپورٹ سیکریٹری شان ڈفی نے اس صورتحال کا ذمہ دار ڈیموکریٹس کو ٹھہرایا، تاہم ڈیموکریٹس کا مؤقف ہے کہ وہ ری پبلکنز کے بجٹ منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ اس میں صحت کے بجٹ میں بھاری کٹوتیاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
پاکستان مزید کتنا قر ض لیگا ؟،تفصیلات سامنے آ گئیں

یہ بھی پڑھیں