Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے نیا ڈرائیونگ لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

اس نظام کے تحت کسی بھی ڈرائیور کی خلاف ورزی پر اس کے لائسنس سے 2 سے 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی اور ساتھ ہی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔یہ نظام دبئی جیسے جدید ٹریفک ماڈلز سے متاثر ہے اور اس کا مقصد سڑکوں پر محفوظ اور محتاط ڈرائیونگ کو فروغ دینا ہے۔

نئے سسٹم کے مطابق اگر کسی ڈرائیور کے لائسنس سے ایک سال کے دوران 20 پوائنٹس کٹ جائیں، تو اس کا لائسنس دو ماہ سے ایک سال تک معطل کیا جا سکتا ہے، معطلی کی مدت خلاف ورزی کی شدت اور تعداد پر منحصر ہوگی۔

ٹریفک حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف جرمانوں کے ذریعے بلکہ عملی احتساب کے ذریعے شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے،  سنگین خلاف ورزیوں جیسے تیز رفتاری یا سگنل توڑنے پر 4 پوائنٹس کی کٹوتی کے ساتھ جرمانہ بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں:
خوشخبر ی :موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں