ممبئی (اوصا ف نیوز)لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے 11 نومبر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی، ان کی ٹیم نے اس افسوس ناک خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
89 سالہ اداکار کو 31 اکتوبر کو سانس کی تکلیف کے باعث معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ بالی ووڈ کے ’’ہی مین‘‘ کے طور پر مشہور دھرمیندر کا فلمی کیریئر 6 دہائیوں پر محیط تھا، جو بھارتی سینما کی ایک شان دار وراثت کی عکاسی کرتا ہے۔
فلم ”شعلے“ کے اس اداکار کو مداح آئندہ آنے والی فلم ’’اکیس (Ikkis)‘‘ میں آخری بار دیکھ سکیں گے، جو 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ مرحوم اپنے پیچھے اہلیہ ہیما مالنی اور 6 بچوں اداکار سنی دیول، بوبی دیول، ایشا دیول، آہنا دیول، اجیتا اور وجیتا کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پاکستان میں آج چاندی کی قیمتیں؟



