Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

لاہور بورڈ نے فیس کی ادائیگی کا نیا نظام نافذ، طلبہ پریشان

لاہور (اوصاف نیوز) لاہور بورڈ نے فیس کی ادائیگی کے نئے نظام کے اچانک نفاذ پر کام شروع کر دیا جس سے طلباء کا وقت ضائع ہو رہا ہے۔ نظام میں اچانک تبدیلی کے باعث طلبہ کو بورڈ کی مختلف خدمات کے لیے فیس جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایچ بی ایل کے علاوہ کسی بھی بینک کی درخواست کے ذریعے فیس کی ادائیگی روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ کو فیس جمع کرانے کے لیے لاہور بورڈ آنا پڑتا ہے۔ والدین کے مطابق فیس ایک دن جمع کرانے اور دوسرے دن تصدیق کے عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی 27ویں ترمیم کے خلاف ووٹ دیں،فضل الرحمان

یہ بھی پڑھیں