Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اسلام آباد سوگوار!سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت!

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، ممتاز کالم نگار اور سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ حافظ نسیم خلیل نے پڑھائی، جس میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں مرحوم کے اہلِ خانہ، بیٹے عمران صدیقی اور نعمان صدیقی کے علاوہ بھائی ڈاکٹر شاہد صدیقی، طاہر صدیقی اور اعجاز صدیقی سمیت قریبی عزیز و اقارب شریک تھے۔

وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک حسین اور انجینئر امیر مقام، سینیٹر احسن اقبال، سینیٹر مسرور احسن، سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر ناصر بٹ اور سینیٹر سلیم مانڈی والا سمیت متعدد ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پر طارق فضل چوہدری اور مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات، میڈیا نمائندگان اور عوامی رہنما بھی موجود تھے۔

شرکاء نے سینیٹر عرفان صدیقی کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی بصیرت، علمی کام اور صحافتی تحریروں کے ذریعے عوامی شعور کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کی رحلت پر ملک بھر کے سیاسی، صحافتی اور ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے، جبکہ مختلف رہنماؤں اور شخصیات نے ان کی وفات کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:لاہور بورڈ نے فیس کی ادائیگی کا نیا نظام نافذ، طلبہ پریشان

یہ بھی پڑھیں