Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹک ٹاکر کے ہاتھوں بچہ جاں بحق

مریدکے( اوصاف نیوز) ٹک ٹاک کے شوق نے ایک اور جان لے لی، ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے کے نت نئے طریقے اپنانے سے جانیں گنوانے کے واقعات کم نہ ہوسکے، منفرد انداز میں ویڈیوز بنانے کا شوق بچے کی موت کا باعث بنا۔

افسوسناک واقعہ پنجاب میں مریدکے کے علاقے رتہ گجراں میں پیش آیا جس میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پستول پکڑ کر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے پیش آیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت دوسری جماعت کے عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق پستول ان کے والد کا تھا اور حادثہ کھیل کے دوران پیش آیا، تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ والدین نے قانونی کارروائی سے گریز کیا۔
مزید پڑھیں‌:سپلیمنٹری گرانٹس پرشکنجہ! آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

یہ بھی پڑھیں