Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

غیرقانونی یورپ جانے والوں کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد لاپتہ

لیبیا( اوصاف نیوز) ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 42 افراد لاپتہ ہو گئے جب کہ 7 کو زندہ بچا لیا گیا۔ کشتی پر کل 49 افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چھ روز قبل اس وقت پیش آیا جب یہ کشتی مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارا سے روانہ ہوئی۔ سفر کے دوران خراب موسم اور تیز لہروں کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سمندری اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں لیکن امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے مطابق رواں سال اب تک بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماہرین نے ایسے واقعات کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے محفوظ اور قانونی راستوں کے قیام پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:کراچی میں منوڑا ساحل سمندر پر افسوسناک واقعہ!

یہ بھی پڑھیں