Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

27ویں آئینی ترمیم! ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟

اسلام آباد( اوصاف نیوز)27ویں آئینی ترمیم میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ایک ایک رکن قومی اسمبلی نے ووٹ نہیں دیا۔

27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی، ترمیم کے حق میں 234 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ قبل ازیں ایوان نے شق بہ شق ترمیم کی منظوری دی، جس میں جے یو آئی کے ارکان نے اس کے خلاف ووٹ دیا، پی ٹی آئی نے ایوان سے واک آؤٹ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے ووٹ نہیں ڈالا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق آئینی ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔ آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹسز میں سے سینئر جج پاکستان کے چیف جسٹس ہوں گے۔ موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں عدالتوں کے سینئر جج نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:غیرقانونی یورپ جانے والوں کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد لاپتہ

یہ بھی پڑھیں