Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈی آئی خان: بس سے کروڑوں کی آئس برآمد، کسٹمز عملے پر شر پسندوں کا حملہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کسٹمز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ایف بی آرکے مطابق کارروائی کے دوران ایک مسافر بس سے15.2 کلو گرام آئس برآمد کی گئی جس کی مالیت تقریباً 91 کروڑ روپےبتائی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق جب برآمد شدہ منشیات کو سرکاری گودام میں منتقل کیا جا رہا تھا تو شرپسندوں نے کسٹمز اہلکاروں پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کی۔ تاہم، کسٹمز ٹیم کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث اہلکار اور ضبط شدہ منشیات محفوظ رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شرپسندوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:موٹروے پر بس اور ٹریلر میں تصادم، بس ڈرائیور اور ہوسٹس جاں بحق

یہ بھی پڑھیں