اسلام آباد( اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات سرد رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے (صبح/رات میں شدید سردی)۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر صبح/رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے (صبح/رات کے وقت شدید سردی)۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے (صبح / رات میں بہت سرد)۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لیہہ منفی 07، سکردو منفی 06، گلگت، زیارت منفی 03، قلات منفی 02، کوئٹہ اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ




