نوابشاہ( اوصاف نیوز) ایک تازہ پیشرفت میں نواب شاہ میں 17 نومبر بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نواب شاہ میں پیر 17 نومبر کو حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے عرس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر بروز پیر کو تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور سرکاری محکمے بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک اور صفائی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سخی جام داتار کے سالانہ عرس کی تین روزہ سرکاری تقریبات جام صاحب شہر میں 17 نومبر سے 19 نومبر تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اتوار کی چھٹی کے بعد طلباء اور شہری بیک وقت دو چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
مزید پڑھیں:سابق کپتان مصباح الحق کا بڑا اقدام سامنے آگیا
