راولپنڈی(اوصاف نیوز) 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔
سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے جینیتھ لیانج نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کامندو مینڈس نے 44، سدھیرا سماراویکراما نے 42 رنز بنائے جب کہ ونندو ہسرنگا 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل میزبان پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آج کے میچ میں سلمان علی آغا شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کر رہے ہیں۔ شاہین کی خرابی صحت کے باعث وہ آج پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ وسیم جونیئر کو میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:روس کا یوکرین پر حملہ، 8 افراد ہلاک