Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

بھارت کے نامور گلوکارانتقال کر گئے

انڈیا(ویب ڈیسک)نامور پنجابی گیت نگار نِمّا لوہارکا 48 سال کی عمر میں چل بسے۔ نمالوہارکا کے انتقال کی خبر کے بعد پنجابی موسیقی کوپسندکرنے والوں کی طرف سےانہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے،فنکار، گلوکار اورپرستار انہیں نہ صرف ایک باصلاحیت پیشہ ور بلکہ ایک مہربان اورمنکسر المزاج انسان کے طور پر یادکررہے ہیں جو اپنے ہر کام میں خوشیاں بانٹتے تھے۔
نِمّا لوہارکاکا اصل نام نرمل سنگھ تھا اور وہ امرتسر میں پیدا ہوئے تھے،انہوں نے 150 سے زیادہ گلوکاروں کے لیے500 سے زائد گیت لکھے جن میں پنجاب کے نامور ستارے دلجیت دوسانجھ، امرندر گل اور ملکیت سنگھ شامل ہیں۔
نِمّا اپنے گیتوں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے جن میں دل دِتّا نئیں سی ٹھوکراں لاوَں لئِی اورکی سمجاؤاں اِہنا نیں کملیاں نو جیسے گیت شامل ہیں، انہوں نے دلجیت دوسانجھ کے لیے’’گِدھا‘‘ اور’’ڈاکا‘‘ جیسے مشہور گیت بھی لکھے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نِمّالوہارکا کئی دنوں سے علیل تھے ،ان کی آخری رسومات ان کے گاؤں میں ادا کی جائیں گی اور ان کے خاندان نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کو بڑا دھچکا،وزیر تعلیم پیپلز پارٹی میں شامل

یہ بھی پڑھیں